پاکستان

پاکستان میں گرونانک کا یادگاری سکہ

اکتوبر 30, 2019

پاکستان میں گرونانک کا یادگاری سکہ

پاکستان کی حکومت نے سکھ مذہب کے پیشوا بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی مناسبت سے یادگاری سکہ جاری کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی ہدایت پر سٹیٹ بینک نے بابا گرونانک کے جنم دن پر 50 روپے مالیت کا یاد گاری سکہ جاری کیا۔ یاد گاری سکے پر ایک طرف اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے۔

سکے کی دوسری جانب کرتار پور میں واقع سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر بنائی گئی ہے۔ سکے پر گرونانک دیوجی1469-2019 کے الفاظ بھی درج ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے