پاکستان

فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس

اکتوبر 30, 2019

فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس

پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس ان کی منگل کو کی گئی پریس کانفرنس پر جاری کیا گیا جس میں نواز شریف کی ضمانت کے فیصلے پر تنقید کی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل جمعرات کی صبح 9 بجے فردوس عاشق اعوان کو طلب کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے