پاکستان

صحافیوں کا شراب پی کر غل غپاڑہ

دسمبر 7, 2016 < 1 min

صحافیوں کا شراب پی کر غل غپاڑہ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں صحافیوں نے شراب پی کر غل غپاڑہ کیا _ کلب انتظامیہ نے غیر صحافیوں کا پریس کلب میں شراب نوشی کا بھی اعتراف کر لیا، انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کارڈ روم میں فوٹو گرافروں اور دیگر افراد نے شراب نوشی کی، شور شرابہ کیا اور اودھم مچایا جس پر انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کر کے سہیل شہزاد کی رکنیت ایک سال کے لئے معطل کر دی جبکہ باو رشید نامی شخص کے پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے _ کلب انتظامیہ نے شفیق اعوان اور فیصل طارق نامی صحافیوں کی رکنیت تا حیات منسوخ کر دی ہے  کلب انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق غیر صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے متعلقہ تھانے کو درخواست دی گئی ہے لیکن اس میں صحافیوں کے نام شامل نہیں کیے گئے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے