پاکستان

طیبہ گل سکینڈل: نئی آڈیوٹیپ سامنے آگئی

نومبر 18, 2019

طیبہ گل سکینڈل: نئی آڈیوٹیپ سامنے آگئی

پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کے ساتھ گلے ملنے کی ویڈیو والی خاتون طیبہ گل کی آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے۔

نئی آڈیوٹیپ میں مبینہ طور پرطیبہ گل اور ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی گفتگو موجود ہے۔

آڈیو میں طیبہ گل ڈی جی نیب سے فون پر کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بارے میں بات کر رہی ہیں جبکہ مقدمے کو لاہور سے اسلام آباد ٹرانسفر کرنے پر بھی مشورہ کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی نیب کہتے ہیں کہ کسی شکایت کو ریفرنس کی شکل دینے کے لیے کم ازکم بیس سے پچیس متاثرین کی ضرورت ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ 20 سے 25 متاثرین کی شرط طیبہ گل اور اس کے خاوند فاروق نول کے خلاف ریفرنس میں استعمال نہ کی گئی۔ طیبہ گل اور اسکے شوہرفاروق نول کے خلاف ریفرنس میں چھ افراد کی شکایت درج ہے۔

نیب لاہور کے ریفرنس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ فاروق نول اور طیبہ گل کا کہنا ہے کہ ریفرنس چیرمین نیب کی ہدایت پر بنایا گیا تھا

فون گفتگو میں سابق ڈپٹی چیرمین نیب امتیازتاجور کا ذکر بھی ہے۔

آڈیو کے مطابق سابق ڈپٹی چیرمین امتیاز تاجور نے ڈی جی نیب لاہور کو فاروق نول اور اس کی اہلیہ طیبہ گل کے کیس کی سفارش کی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے