عالمی خبریں

روس میں تباہ طیارے پر قومی سوگ

دسمبر 26, 2016 < 1 min

روس میں تباہ طیارے پر قومی سوگ

Reading Time: < 1 minute

روس میں ساحل کے قریب فوج کے بحیرۂ اسود میں گر گر تباہ ہونے والے طیارے پر قومی سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے۔ طیارے کے ملبے اور ممکنہ طور ہر ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی تلاش کا کام بڑے پیمانے جاری ہے۔  طیارے میں 92 افراد سوار تھے۔ سرچ آپریشن میں 3000 افراد شریک ہیں۔ اس آپریشن میں 109 غوطہ خور، بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل اگور کونشنکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ اندھیرا ہونے کے باوجود جائے وقوعہ پر تلاش کا کام تسلسل سے جاری ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ انھیں ساحل سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر جہاز کے ملبے کے کچھ ٹکڑے ملے ہیں جبکہ اب تک 11 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ طیارہ شام کے شہر لاذقیہ جا رہا تھا۔ یہ جہاز ماسکو سے اڑا تھا اور سوچی کے ایڈلر ہوائی اڈے پر ایندھن بھرنے کے لیے رکا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے