ہائیکورٹ: فردوس عاشق اور غلام سرور توہین عدالت فیصلہ
پاکستان میں اسلام آباد کی ہائیکورٹ نے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر غلام سرور خان کی معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس واپس لے لیے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں حکومتی شخصیات نے نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دے کر ملبہ عدالت پر ڈالا تھا۔

