پاکستان

لگتا ہے پختونخوا حکومت دیوالیہ ہو جائے گی

نومبر 25, 2019 < 1 min

لگتا ہے پختونخوا حکومت دیوالیہ ہو جائے گی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ لگتا ہے خیبر پختونخوا کی حکومت دیوالیہ ہو جائے گی، صوبائی حکومت کے سنگین حالات ہو چکے ہیں۔

رپورٹ: جہانزیب عباسی

سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس گلزار احمد نے یہ ریمارکس کے پی کے محکمہ زراعت کے ملازم کی تنخواہ کے حصول سے متعلق8 درخواست پر سماعت کے دوران دیے۔

سماعت کا آغاز ہوا تو وکیل صفائی نے کہا ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو تنخواہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس گلزار احمد نے سوال اٹھایا کیا جس وقت کی تنخواہ کا آپ تقاضا کر رہے ہیں اس وقت آپ نے کام کیا ہے۔وکیل صفائی نے جواب دیا کچھ عرصہ کیا ہے اور کچھ عرصہ نہیں لیکن ہائی کورٹ نے واضع احکامات ہیں کہ تنخواہ دی جائے۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے معلوم نہیں کہ پشاور ہائی کورٹ کیا کر رہی ہے، ہمیں ان کے احکامات کی سمجھ نہیں آ رہی۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں مزید کہا ”ہمیں تو لگ رہا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت دیوالیہ ہو جائے گی۔ جب کام نہیں کرتے تو تنخواہ کیوں مانگتے ہیں، کے پی کے حکومت کے سنگین حالات ہو چکے ہیں، حالات میں خبیر پختونخوا حکومت دیوالیہ ہونے کی نوبت آ چکی ہے۔

عدالت نےاحمد سعید کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے