”جہلم کے چودھری خاندان کی خدمات“
پاکستان میں سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں استغاثہ کا وکیل بھی وفاقی وزیر فواد چودھری کے رشتہ دار کو لگا دیا گیا ہے۔
وزارت قانون کے ذریعے کے مطابق خصوصی عدالت میں سنگین غداری کے مقدمے میں نئے پراسیکیوٹر علی ضیا باجوہ اور فواد چودھری کی بیگمات آپس میں بہنیں ہیں۔
فواد چودھری نے چند دن قبل پرویز مشرف کو اپنا محسن قرار دیا تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ علی ضیا باجوہ کی اہلیہ عالیہ اعجاز بھی پنجاب میں سرکاری وکیل لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد سے پنجاب میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ہیں۔

