متفرق خبریں

ٹی وی پر صرف ریسلنگ دیکھتا ہوں، جسٹس وقار سیٹھ

دسمبر 20, 2019

ٹی وی پر صرف ریسلنگ دیکھتا ہوں، جسٹس وقار سیٹھ

پشاور ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور سنئیر وکیل کے مابین دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران سینیئر وکیل معظم بٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سر آپ اچھے فیصلے کرتے ہیں، خراج تحسین کے مستحق ہے۔

معظم بٹ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ سخت حالات میں بھی آپ کے چہرے پر اطمینان اور سکون نظر آرہا ہے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ نے پوچھا کہ حالات کو کیا ہوا، صبح آتے وقت تو حالات ٹھیک تھے۔ وکیل نے کہا کہ سر، کیا ٹی وی نہیں دیکھا؟

چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا سپورٹس چینل پر صرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔

وکیل نے کہا کہ ان حالات میں آپ کا مطمئن رہنا بڑی بات ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے