مشرف کیس کے سابق پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے گھر مسلح ڈکیتی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل اکرم شیخ کے فارم ہاؤس پر مسلح ڈکیتی ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ چک شہزاد کے علاقے میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کے سابق پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے گھر دو مسلح افراد داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر گھر والوں کو یرغمال بنایا۔
پاکستان ٹوئنٹی فور کو ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کسی خاص دستاویز کی تلاش میں آئے تھے۔ ایک مستند ذریعے نے بتایا ہے کہ مسلح افراد گھر والوں سے پرویز مشرف ایمرجنسی نفاذ کی ایف آئی اے رپورٹ کے بارے میں دریافت کرتے رہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ جس دستاویز کا مسلح افراد اکرم شیخ کے فارم ہاؤس پر معلوم کرتے رہے وہ پاکستان کے سب سے بڑے اردو اخبار روزمانہ جنگ میں انصار عباسی سے شائع کی ہے۔
اس انکوائری رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف کے تمام ساتھیوں نے کہا تھا کہ ایمرجنسی کے نفاذ میں ان سے سابق ڈکٹیٹر نے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ملک نعیم سنیچر کی صبح موقع پر پہنچے تاہم اکرم شیخ ایوان صدر نئے چیف جسٹس گلزار احمد کی حلف برداری کی تقریب میں جا چکے تھے۔