پاکستان

عمران خان نے 24نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دے دی

نومبر 13, 2024 2 min

عمران خان نے 24نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دے دی

Reading Time: 2 minutes

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے۔

بدھ کو راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آج قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ انھوں نے مارشل لا میں رہنا ہے یا آزادی کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔

ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 فروری کو آپ انقلاب لے کر آئے تھے، ان کی کوشش تھی کہ آپ ووٹ نہ ڈال سکیں یہ آپ کا حق تھا. آپ لوگ 8 فروری کو نکلے یہ ہمارا حق ہے، آپ نے اپنا آئینی حق استعمال کیا.

علیمہ خان نے کہا کہ آپ نے ایلیٹ کیپچر سے طاقت چھینی اور طاقتور بن گئے اور 9 فروری کو سارا مینڈیٹ چوری کرلیا گیا

آپ کا چوری کیا گیا ووٹ گنے چنے لوگوں کو دیا گیا، ان سب کو قومی اسمبلی میں بٹھایا اور پھر 26 ویں ترمیم اس کا نتیجہ ہے

بانی پی ٹی آئی نے کہا رول آف لا، سپریم کورٹ کی آزادی چھین لی

بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنے کسانوں، وکلاء، عوام سے مخاطب ہوں

پاکستان کے جس طرح کے حالات ہیں آپ کو نکلنا ہوگا

وکیلوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سپریم کورٹ کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں، سول سوسائٹی سے کہا کہ باہر نکلنا ہے

انھوں نے کہا یہ آپ کا مستقبل ہے، رول آف لاء، عدلیہ، جمہوریت اور چھینے گے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے. بانی پی ٹی آئی نے فائنل کال دے دی ہے

ووٹرز، ایم این ایز، ایک ایک کارکن اورلیڈر شپ کو کہا کہ یہ موقع ہے فیصلہ کرنا ہوگا کہ مارشلاء میں رہنا ہے یا آزاد ہونا ہے. بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد نکلنے کی تاریخ دے دی ہے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے