مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
پیر کو ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اورنگزیب کی مشتمل ڈویژن بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔
نیب کے پراسیکیوٹر تفتیش اور ملزم کو حراست میں رکھنے پر عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے اور کہا کہ مفتاح اسماعیل بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وہ ملزم کو پابند کر دیں گے کہ وہ تفتیشی افسر کو روزانہ فون کرے۔
عدالت نے مفتاح اسماعیل کو ضمانت پر رہا کرنے حکم دیتے ہوئے انہیں ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
Array