متفرق خبریں

نیا سال: فائرنگ سے ہلاکتیں

جنوری 2, 2020

نیا سال: فائرنگ سے ہلاکتیں

نئے سال کی آمد پر پاکستان کے بڑوں شہروں میں ہوائی فائرنگ سے ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کراچی میں 13 افرد زخمی ہوئے جبکہ راولپنڈی پولیس ہوائی فائرنگ پر پابندی کے صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی اور نوکری کی تلاش میں راولپنڈی آنے والا انیس سالہ نوجوان سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کی نذر ہو گیا۔

پولیس نے 20مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا،چھ نے ہوائی فائرنگ کا اعتراف جرم کیا ہے۔

نوکری کی تلاش میں راولپنڈی آنے والے انیس سالہ مقتول عبداللہ کا تعلق ضلع اٹک کے علاقہ جنڈ سے تھا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی آنکھ میں آندھی گولی لگی، لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کردی گئی۔ نوجوان کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل اور ہوائی فائرنگ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ہوائی فائرنگ کے دوران نوجوان کی ہلاکت پر تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید سیکٹر ٹو میں پولیس نے چھ گھنٹے طویل سرچ آپریشن کے بعد 20 مشکوک افراد کو حراست میں لیا۔ چھ ملزمان ذیشان عرف شانی بٹ، ملک ثناء اللہ مانی،شاہزیب،عدیل یونس،نوید اختر، باز محمد خان نے اعتراف جرم بھی کیا۔

ملزمان ذیشان عرف شانی بٹ ، ملک ثناء اللہ مانی خیابان سرسیدسیکٹر ٹو میں واقع چیمہ پلازہ میں مشترکہ طور پر رینٹ اے کار بزنس کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے نیو ایئر نائٹ پر پارٹی کے دوران ہوائی فائرنگ کی جس سے متصل منیر پلازہ کی چھت پر عبداللہ کو آنکھ میں گولی لگی اور وہ دم توڑ گیا۔

گرفتار ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ سنہیں تھانہ پیرودھائی منتقل کردیا گیا ہے۔

ملزمان کو بدھ کے روز علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے