میڈیا مالک پر ورکرز کی پٹائی کا الزام
پاکستان میں نو وارد میڈیا ہاؤس 92 نیوز کے مالک میاں رشید پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے کراچی دفتر میں اپنے سٹاف کے ارکان سے بدتمیزی کی ہے اور مبینہ طور پر بعض کارکنوں کو تھپڑ بھی مارے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کچھ صحافیوں نے حکومت، پیمرا اور صحافی تنظیموں سے واقعہ کانوٹس لے کر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صحافی آفتاب میکن نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ”92نیوز کے مالک میاں رشید کی جانب سے کراچی میں صحافیوں پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ صحافتی یونینز اور متعلقہ حکومتی اداروں سے ان عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔“
انہوں نے کہا کہ پیمرا 92نیوز ٹی وی کا لائسنس فوری معطل کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کرے۔
میاں رشید نے سنیچر کو فیصل آباد وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ لنگر خانے کا بھی افتتاح کیا۔

بتایا گیا ہے کہ مدینہ فاؤنڈیشن کے نام سے لنگر خانے کھولنے کے پیچھے میاں رشید ہیں جن کی فیصل آباد میں فیکٹریاں ہیں۔

