پاکستان24 متفرق خبریں

کس اسلامی ملک میں کتنے امریکی فوجی؟

جنوری 6, 2020

کس اسلامی ملک میں کتنے امریکی فوجی؟

‏کس اسلامی ملک میں کتنے امریکی فوجی مقیم ہیں؟ امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کے اعدادوشمار کافی دلچسپ ہیں جن میں زیادہ تر عرب ممالک شامل ہیں۔

اخبار نے ایک محتاط اندازے کے مطابق مختلف ملکوں میں امریکی فوجیوں کی تعداد کا گراف شائع کیا ہے۔

تنہائی اور امریکی جارحیت کے شکار ایران کے اطراف واقع ملکوں میں سب سے زیادہ یو ایس میرینز افغانستان میں 14 ہزار ہیں جبکہ خلیج میں کویت کے فوجی اڈوں میں 13 ہزار امریکی فوجی ہیں۔

قطر میں جہاں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ العدید بیس قائم ہے وہاں بھی 13 ہزار فوجی ہیں جبکہ بحرین میں سات ہزار اور عراق میں چھ ہزار یو ایس میرینز تعینات ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں پانچ ہزار جبکہ سعودی عرب اور اردن کے فوجی اڈوں میں تین تین ہزار امریکی فوجی بیٹھے ہوئے ہیں۔

شام میں آٹھ سو اور اومان میں 606 امریکی فوجی تعینات ہیں۔

ایرانی جنرل کو ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کے بعد امریکہ نے مشرق وسطی میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے