آسٹریلیا: آگ شرپسند پرندے نے لگائی
آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کے بارے میں سائنسدانوں نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر اس کا سب سے بڑا سبب چیل نامی پرندہ ہوسکتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق اس کا اہم سبب یہ ہے کہ چیل یہ کام جانتے بوجھتے کرتی ہے۔ وہ بھڑکتی چنگاری یا آتشیں لکڑی وغیرہ کا ٹکڑا چونچ میں دبا کر گھنی جھاڑیوں میں پھینک دیتی ہے جس سے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک اگ بھڑک اٹھتی ہے ۔ چیل کے علاوہ دیگر جنگلی جانور بھی اس طرح کی حرکت کرتے رہتے ہیں ۔
سڈنی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اونچی جھاڑیاں اور درخت چیل کے لیے اپنے شکار پر نظر رکھنے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ ان سے نجات پانے کے لیے چیل یہ شرپسندانہ طریقہ اختیار کرتی ہے۔

