پاکستان24 عالمی خبریں

عراق: امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملے

جنوری 8, 2020

عراق: امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملے

ایرانی سپاہ پاسداران نے عراق میں واقع تین امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعوی کیا ہے جبکہ پینٹاگون نے دو اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ فی الوقت سب ٹھیک ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کیے جانے والے ان حملوں کی براہ راست نگرانی ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کی۔

نشانہ بنائے جانے والے امریکی اڈوں کے نام عین الاسد، اربیل اور التاجی بتاے گئے ہیں تاہم حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں اطلاعات نہیں ہیں۔

https://twitter.com/realdonaldtrump/status/1214739853025394693?s=21

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے دو امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق ریڈار سسٹم سے بروقت معلوم ہو جانے پر دونوں اڈوں کو فوجیوں سے خالی کرالیا گیا تھا۔

انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی اڈوں کو 12 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم نے امریکا کو مناسب جواب دے دیا ہے، جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتے۔

ایرانی حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ امریکا سمیت کئی ملکوں کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے