متفرق خبریں

آفریدی بھی آسٹریلیا میں آگ بجھائیں گے

جنوری 9, 2020

آفریدی بھی آسٹریلیا میں آگ بجھائیں گے

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے والی عالمی شخصیات میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی بھی شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی فاؤنڈیشن آگ سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان بھیجے گی۔

شاہد آفریدی نے ایک ٹویٹ میں آسٹریلیا کی جنگلات میں لگی آگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فاؤنڈیشن کے امدادی کام پر بیان جاری کیا ہے۔

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اب تک 26 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ 80 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط علاقہ جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث آگ کی شدت میں مزید تیزی آنے اور آسٹریلیا کے دیگر علاقوں تک بھی پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگل کی آگ سے صرف انسانی جانوں اور املاک کو ہی نہیں نقصان پہنچا بلکہ ایک ارب سے زائد جانور بھی جل کر راکھ  ہو گئے اور وسیع پیمانے پر ماحول کو نقصان پہنچا ہے۔

قبل ازیں 6 جنوری کو آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز لیگ سپنر شین وارن نے متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع کی۔ شین وارن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران پہنی جانے والی ٹوپی نیلامی کے لیے پیش کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے