متفرق خبریں

’بادشاہی نہیں چاہیے، اپنی دنیا بنائیں گے‘

جنوری 9, 2020

’بادشاہی نہیں چاہیے، اپنی دنیا بنائیں گے‘

برطانوی شہزادوں میں اختلاف کے بعد چھوٹے بھائی پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبردار ہو رہے ہیں اور شمالی امریکہ میں زندگی گزارنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہونے کے لیے کام کریں گے۔

برطانوی شاہی خاندان کے صدر دفتر بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے کہا ہے کہ ’وہ اپنی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو کر شمالی امریکہ جانا چاہیں گے۔‘

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پرنس ہیری کی بڑے بھائی ولیم کے ساتھ زیادہ نہیں بنتی اور انہوں نے خاندان سے الگ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری پر خاندان کی جانب سے ملک اور محل چھوڑنے کے فیصلے کو بدلنے کے لیے دباؤ ہے۔

پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’وہ اس دوران ملکہ برطانیہ کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔‘

ییری اور میگھن کے بیان کے ڈیڑھ گھنٹے بعد شاہی محل سے دوسرا بیان جاری کیا گیا جس کے مطابق ہیری اور میگھن کے ساتھ مشاورت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

شاہی محل کے بیان کے مطابق ’ہم ان (ہیری اور میگھن) کے ایک مختلف راستہ اختیار کرنے کی خواہش کو سمجھتے ہیں، لیکن یہ پیچیدہ معاملات ہیں جن کے فیصلوں میں وقت لگتا ہے۔‘

پرنس ہیری اور میگھن نے کرسمس کی چھٹیوں کے چھ ہفتے کینیڈا میں گزارے اور اس سے قبل شاہی محل سے زیادہ وقت میگھن کی والدہ کے گھر میں رہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے