کوئٹہ: مسجد میں دھماکے سے 12 ہلاک
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی ایک مسجد میں دھماکے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں غوث آباد کی مسجد میں ہوا جس کے ساتھ دالعلوم الشریعہ کے نام سے مدرسہ بھی موجود ہے۔
حکام کے مطابق کوئٹہ پولیس کے ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ پولیس امان اللہ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
مدرسہ افغان طالبان سے وابستہ شیخ مولوی عبدالحکیم کا ہے۔ حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے مسجد کی دوسری صف میں خود کو اڑایا۔

