میزائل غلطی سے طیارے کو لگا، ایران
ایران نے یوکرین کے طیارے کو میزائل سے گرانے کا اعتراف کیا ہے تاہم کہا ہے کہ ایسا غلطی سے ہوا۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ”یہ ایک افسوس ناک دن ہے، ہماری فوج کے اندر سے تفتیش کے ابتدائی نتائج کے مطابق یوکرین کے طیارے کو ایران کا میزائل لگا۔“
جواد ظریف نے مرنے والے افراد کے اہل خانہ سے معافی مانگی۔
انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی ایڈونچر ازم سے یہ سانحہ رونما ہوا اور انسانی غلطی کا نتیجہ ہے۔
تہران سے یوکرین جانے والے مسافر طیارے کے گرنے سے اس میں سوار 176 افراد مارے گئے تھے۔
امریکہ اور کینیڈا کی حکومتیں پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ جہاز ایرانی میزائل کا نشانہ بنا تھا۔

