غیر شادی شدہ سلطان قابوس کا انتقال
عمان (مسقط) کے سلطان قابوس بن سید السید 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے شادی نہیں کی تھی اور عرب دنیا میں سب سے طویل حکمرانی کرنے والے بادشاہ تھے۔
مسقط میں شاہی دربار سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انتہائی غم اور گہرے رنج کے ساتھ، شاہی دربار بادشاہ سلطان قابوس بن سید کی وفات پر غمزدہ ہے۔‘
سلطان قابوس کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ سلطان بیلجیم میں طبی معائنے اور علاج کروانے کے بعد وطن واپس آئے تھے۔
سلطان قابوس نے اپنا کوئی وارث یا جانشین نامزد نہیں کیا تھا۔
سلطان قابوس کی موت پر عمان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

