طالبان حملے میں دوامریکی فوجی ہلاک
جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں امریکی فوجی قافلے میں شامل ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
امریکی فوج کے ترجمان نے دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم امریکی محکمہ دفاع کے ضابطے کے پیش نظر ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
ادھر طالبان کے ترجمان یوسف احمدی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ قندھار میں کیا گیا ہے۔

