اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ دبئی منسوخ
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا دبئی کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں اس دورے کو اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل خطے میں سخت حریف سمجھے جاتے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات اور ایران کے تعلقات عموما کشیدہ رہتے ہیں۔
دبئی میں سنیچر سے سیلابی صورتحال ہے اور ایئر پورٹ کے علاقے میں پانی بھرنے سے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور سینکڑوں فلائٹس منسوخ ہو چکی ہیں۔

