جنگی صورتحال میں بنگلہ دیش کا دورے سے انکار
Reading Time: < 1 minuteبنگلہ دیش کی حکومت نے ایران اور امریکہ میں جاری حالیہ کشیدگی کو جواز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
اتوار کی شام بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر ناظم الحسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بورڈ کو حکومت کی طرف سے صرف پاکستان کے مختصر دورے پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ںاظم الحسن کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں صرف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جن ملکوں سے ٹیسٹ سیریز طے ہے ان کے ساتھ ہوم گراؤنڈ پر ہی کھیلیں گے اور کسی بھی صورت نیوٹرل وینیو پر کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔
Array