ذاکر نائیک کو مودی کی پیش کش
معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ ان کو انڈیا کی حکومت نے کشمیر پر حمایت کے بدلے میں مقدمات ختم کرنے کی پیش کش کی تھی۔
ایک ویڈیو پیغام میں ذاکر نائیک نے بتایا کہ ”نریندر مودی حکومت نے کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کی حمایت کے بدلے مقدمات کے خاتمے اور بھارت واپسی کی پیشکش کی جس پر میں نے صاف انکار کر دیا۔“
انہوں نے کہا کہ وہ کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کے ناانصافی پر مبنی غیر آئینی اقدام کی حمایت کر کے کشمیری عوام سے غداری نہیں کر سکتے۔

