سعودی فوجیوں پرچائلڈ پورنو گرافی کا الزام
امریکا مں ایک درجن کے لگ بھگ سعودی عرب کے زیرتربیت فوجیوں کو بے دخل کرکے اپنے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کی فضاییہ کے افسران کے تربیتی پروگرام پر نظرثانی کرتے ہوئے انہیں ملک سے نکال دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ برس ان زیرتربیت فوجیوں میں سے ایک نے فلوریڈا میں امریکی بحریہ کے تربیتی ہوائی اڈے پر امریکی بحریہ کے تین افسروں کو فایرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ۔ سعودی عرب کا اکیس برس کا افسر سیکنڈ لیفٹننٹ تھا ۔ اس نے امریکی اہلکاروں کیطرف سے مسلسل مذاق کا نشانہ بنانے پر یہ قدم اٹھایا تھا ۔ امریکی بحریہ کے اہلکار اس سے کہتے تھے کہ تمہاری شکل پورن فلموں کے اداکار سے ملتی ہے ۔ سعیدالشامرانی کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا تھا ۔
ملک بدر کیے جانے والے زیرتربیت فوجیوں پر سعیدالشامرانی کی مدد کرنے، انتہا پسندانہ خیالات رکھنے اور چائلڈ پرونوگرافی کا الزام ہے ۔

