مشرف کو سزا دینے والی عدالت ہی غیر قانونی قرار
پاکستان میں لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈکٹیٹر پرویزمشرف کو سزائے موت سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کو ہی آئین و قانون کے خلاف قرار دیا ہے۔
سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دینے کی پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف کیس بھی قانون کے مطابق نہیں بنایا گیا تھا۔

