حارث رؤف کارکردگی دکھانے کو بے چین
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے ابھرتے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ بین الاقوامی کیریئر کا آغاز ہوم گراؤنڈ سے ہو رہا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے شامل کیے جانے والے حارث رؤف نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
حال ہی میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ہیٹرک کر کے سب کی توجہ حاصل کرنے والے حارث رؤف کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے ہیں جبکہ بی بی ایل اور بعض دیگر لیگز میں بھی کھیل چکے ہیں۔
حارث رؤف کو شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کی دریافت قرار دیا جاتا ہے۔
منگل کو لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے سے کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔
Array