سیہون درگاہ پر حملے میں 76 جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteسندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 76 افراد جاں بحق اور 250 زخمی ہوئے ہیں۔ ایدھی سروس کے مطابق ہلاک شدگان میں 43 مرد، نو خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔ دھماکہ جمعرات کی شام درگاہ کے اندرونی حصے میں اس وقت ہوا جب وہاں زائرین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اے ایس پی سیہون کے مطابق حملہ آور سنہری دروازے سے مزار کے اندر داخل ہوا اور دھمال کے موقعے پر خود کو اڑا لیا۔ سیہون ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹرمعین الدین صدیقی نے بتایا کہ ہسپتال میں 250 زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں 40 سے زیادہ کی حالت تشویش ناک ہے۔
Array