پاکستان ایف اے ٹی ایف لسٹ میں برقرار
پاکستان کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کا گرے لسٹ میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان نے فیٹف سفارشات پر عملدرآمد کی بریفنگ مکمل کر لی ہے جبکہ پاکستان کے لیے فیٹف کے فیصلے کا اعلان جمعے کو متوقع ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سفارشات پر عملدرآمد اور اقدامات پر فیٹف ممبر ممالک نے پاکستان کو سراہا ہے اور پاکستان کو سفارشات پر عملدرآمد کے لیے مزید وقت دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف سفارشات پر مزید سختی سے عملدرآمد چاہتا ہے اور پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے سے قبل دو بار مہلت دی جا چکی ہے۔

