پاکستان24 متفرق خبریں

بلوچستان میں کورونا وائرس کا خوف

فروری 23, 2020

بلوچستان میں کورونا وائرس کا خوف

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہریوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد تیزی سے یہ خوف پھیل رہا ہے کہ کورونا وائرس بہت جلد ان کے علاقوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بلوچستان سے ملحق ایران کے سرحدی شہر زاہدان میں بھی کورونا کیس رپورٹ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے وائرس سے گزشتہ ہفتے ایران میں تین ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحد پر سخت اقدامات کیے ہیں اور زیارات کے لیے پڑوسی ملک جانے والے شیعہ مسلمانوں کو روک کر بلوچستان میں ہنگامی حالت نافذ کی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سرحد سے متصل پاکستانی علاقوں کے مکینوں میں خوف و ہراس تیزی سے پھیل رہا ہے اور بے یقینی کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ ایران سے روزانہ ہزاروں گاڑیوں ڈیزل اور پٹرول لے کر غیرقانونی طور پر بلوچستان میں داخل ہوتی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے