پاکستان24 عالمی خبریں

طالبان بہت اچھے جنگجو ہیں: امریکی صدر

مارچ 1, 2020

طالبان بہت اچھے جنگجو ہیں: امریکی صدر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ افغان طالبان بہت اچھے جنگجو ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں۔

طالبان سے امن معاہدے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جنگی صلاحیت کے بارے میں سوویت یونین سے بھی پوچھا جا سکتا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ 19 سال کی جنگ نے طالبان کو بھی تھکا دیا تھا اور وہ امن کے لیے تیار تھے۔

https://twitter.com/realdonaldtrump/status/1233889914233786369?s=21

امریکی صدر نے اپنے طویل خطاب میں کہا کہ وہ بہت جلد طالبان رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے