بارش نے اسلام آباد کو شکست دے دی
Reading Time: 2 minutesپاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 20 ویں میچ میں پشاورزلمی نےڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت اسلام آبادیونائیٹڈ کو سات رنز سےشکست دے دی۔
پشاورزلمی کواسلام آبادیونائیٹڈ سے جیت کے لیے ملنے والا ہدف بارش کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت تبدیل کیا گیا۔ میچ کا فیصلہ کیا گیا جس میں پشاورزلمی کوفاتح قرار دیا گیا۔
پشاور زلمی 8 میچز میں 9 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبرپرپہنچ گئی ہے۔ ملتان بھی 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد تیسرے، کراچی چوتھے،کوئٹہ پانچویں اور لاہورچھٹے نمبر پر ہے۔
سنیچر کو وقفے وقفے سے بارش میں پشاور زلمی اوراسلام آباد یونائیٹڈ کےدرمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کےلیوک رونکی اور کولن منرو نےاننگزکاآغازکیا۔ لیوک رونکی چھ رنزبنا سکے جبکہ رضوان حسین بھی 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کولن منرو اور شاداب خان نےاسکورآگےبڑھایا اوردونوں کھلاڑیوں نےففٹیزاسکورکیں۔
کولن منرو 52 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے شاداب خان نےبھی 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے77 رنز کی اننگز کھلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نےمقررہ 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر165 رنزبنائے پشاورزلمی کےحسن علی نے 2، وہاب ریاض، براتھ ویٹ اور راحت علی نےایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
پشاورزلمی کی جانب سےاننگزکا آغازکامران اکمل اورامام الحق نےکیا۔ امام الحق صرف 7 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔ چونسٹھ کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 21 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔
پشاور زلمی نے9 اوورز میں دو وکٹوں کےنقصان پر85 رنزبنائے تھے کہ میچ روک دیاگیا۔ اُس وقت زلمی کو 11 اوورز میں جیت کیلئے 111 رنزدرکار تھے پہلےمیچ 11 اوورز تک محدود کیاگیا اور پھر ڈک ورتھ لوئس سسٹم نافذ کیا گیا جس کے تحت پشاور زلمی 7 رنز سے فاتح ٹھہری۔
اس میچ میں کامیابی کے بعد پشاور زلمی 8 میچز میں 9 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبرپرپہنچ گئی ہے۔
ملتان بھی 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اسلام آباد تیسرے، کراچی چوتھے،کوئٹہ پانچویں اور لاہورچھٹے نمبر پر ہے۔