آسٹریلیا نے انڈیا کو ہرا کر ورلڈکپ جیت لیا
Reading Time: < 1 minuteخواتین کے عالمی ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے انڈیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 85 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
یہ چھٹے ورلڈکپ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم کا پانچواں ٹائٹل ہے۔
اتوار کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 184 رنز بنائے اور اس کی چار کھلاڑی آؤٹ ہوئیں۔
آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ مچل سٹارک کی اہلیہ ہیلے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز بنائے جس میں سات چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
جواب میں انڈیا کی پوری ٹیم 99 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
مچل سٹارک اپنی اہلیہ کا میچ دیکھنے کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلنے سے چھٹی لے کر آئے تھے۔
Array