متفرق خبریں

تسنیم اسلم کے بعد عبدالباسط بھی بولے

مارچ 19, 2020

تسنیم اسلم کے بعد عبدالباسط بھی بولے

پاکستان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو انڈیا اور انڈین وزیراعظم نریندر مودی کا دوست ثابت کرنے کے لیے سابق سفارت کار میدان میں آئے ہیں۔

وزارت خارجہ کی سابق ترجمان تسنیم اسلم کے بعد انڈیا میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھی ایک ویڈیو پیغام یوٹیوب اور ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے جس میں الزام لگایا ہے کہ نواز شریف کے انڈیا میں کاروباری مفادات تھے اس لیے وہ تعلقات بہتر رکھنا چاہتے تھے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ شہباز شریف کے صاحبزادے ان کو فون کرکے انڈین دوستوں کے ویزے لگواتے تھے۔

عبدالباسط کا مختصر ویڈیو کلپ بہت زیادہ ایڈٹ کیا گیا ہے اور ایسا دکھائی دیتا ہے کہ 30 جملے بولنے کے لیے انہوں نے بہت زیادہ ری ٹیک کیے جس کے بعد کلپس کو جوڑا گیا۔

پاکستان میں تجزیہ کار نواز شریف کے خلاف اچانک شروع کی جانے والی اس مہم کے پیچھے مقاصد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ مقصد موجودہ حکومت کی نالائقی سے توجہ ہٹانا ہے اور موجودہ بحران میں عوام کی توجہ کورونا سے لاک ڈاؤن اور معاشی بدحالی پر بحث کے رخ کو موڑنا ہے۔

تجزیہ کار نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں کہا تھا کہ تسنیم اسلم کا انٹرویو پلانٹڈ تھا اور اس کے لیے سب استعمال ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے