’کورونا کاٹتا کیسے ہے؟‘
پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے بارے میں صحت کے حکام سے بریفنگ لینے کے بعد آخر میں پوچھا کہ ‘کورونا کاٹتا کیسے ہے؟‘
انگریزی زبان کے اخبار ڈان کے اسلام آباد میں ایڈیٹر فہد حسین نے اس بارے میں لکھا ہے کہ عثمان بزدار نے یہ سوال گزشتہ دنوں بریفنگ کے اختتام پر پوچھا۔
یہ خبر سامنے آںے کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر اور فیس بک پر تبصرے شروع کیے ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف ذیشان خٹک نے تبصرہ کیا کہ ’وہ کرونا کو ڈینگی مچھر کی سوتیلی بہن سمجھ رہا ہوگا؟‘
اریش خان نے لکھا کہ ’معصوم آدمی، معصومانہ سوال۔‘

