متفرق خبریں

مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت، مارکیٹیں بند

مارچ 21, 2020

مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت، مارکیٹیں بند

پشاور کے حیات آباد فیز 3 میں کئی مارکیٹیں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر بند کر دی گئیں۔

حکام نے آباسین مارکیٹ، یوسفزئی مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں کو سیل کیا ہے۔ حیات آباد میں رہائش پذیر اسلامیہ کالج کا پروفیسر کورونا وائرس کا مریض ہے۔

پشاور میں 17 مارچ کو 50 سال کے پروفیسر کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، پروفیسر سات مارچ کو بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔
پشاور میں محکمہ صحت نے رہائشی کالونی سمیت متعدد مارکیٹوں کو قرنطینہ ڈکلیئر کرنے کی سفارش کی تھی۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق حیات آباد فیز 3 کی گلیاں خالی پڑی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے