متفرق خبریں

اسلام آباد ایئرپورٹ پر امریکی سفارتکار میں وائرس کی تشخیص

مارچ 21, 2020

اسلام آباد ایئرپورٹ پر امریکی سفارتکار میں وائرس کی تشخیص

اسلام آباد ایئرپورٹ پر امریکی سفارتکار بھی کورونا کا مشتبہ مریض نکلا تاہم سفارتی عملہ ساتھ لے گیا۔

ذرائع کے مطابق سفارتکار نے ہیلتھ ڈکلیریشن کارڈ پر کرونا وائرس علامات والے پر نشان لگایا جبکہ دوران سکریننگ بھی سفارتکار میں علامات کی تشخیص ہوئی۔

سنسیئر سیلز نامی سفارتکار پرواز پرواز کیو آر 632 پر دوحا سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق دوران اسکریننگ امریکی سفارتکار میں کورنا کی علامات پائی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ سفارتکار کو اسپتال منتقل کرنے کے بجائے امریکی ایمبیسی کا عملہ ساتھ لے گیا جن کا کہنا تھا کہ سفارتکار کو امریکن سفارتخانے میں واقع آئیسولیشن سینٹر میں رکھا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے