متفرق خبریں

بسوں کی چھتوں پر چھپے زائرین گرفتار

مارچ 22, 2020

بسوں کی چھتوں پر چھپے زائرین گرفتار

موٹروے پولیس نے ایران سے آئے زائرین کو پشاور منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو بس ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پشاور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے ان افراد کو بسوں کی چھتوں پر سامان کے اندر چھپایا گیا تھا۔

چھتوں پر موجود تمام افراد زائرین ہیں اور انہیں بس ڈرائیوروں نے پانچ پانچ ہزار روپے فی کس رشوت لینے کے بعد سامان میں چھپایا گیا تھا۔

حکام کے مطابق سوار افراد کے پاؤں میں جوتے نہیں تھے۔ کارروائی میں دونوں بسوں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کرتے ہوئے تمام افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے