ٹی وی پروڈیوسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت
پاکستان میں نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
سٹی میڈیا گروپ کے مالک محسن نقوی نے اپنی آرگنائزیشن میں کورونا کے پہلے مثبت کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر سٹاف ارکان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
محسن نقوی نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

