پاکستان

کوئٹہ میں کورونا سے پہلی ہلاکت

مارچ 23, 2020

کوئٹہ میں کورونا سے پہلی ہلاکت

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی ہلاکت ہوگئی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق 65 سالہ مریض ایران سے واپس آیا تھا۔ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر اسے ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ شخص پہلے سے دل اور شوگر کا مریض بھی تھا۔

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ تین افراد خیبر پختونخوا، ایک کراچی اور ایک ہلاکت گلگت بلتستان میں ہوئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے