پاکستان24 عالمی خبریں

کویت میں باہر نکلنے پر تین سال قید

مارچ 23, 2020 2 min

کویت میں باہر نکلنے پر تین سال قید

Reading Time: 2 minutes

دنیا بھر میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مختلف ملکوں نے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کیا ہے۔ ایسے میں کویت نے ملک میں کرفیو کا نفاذ کیا ہے۔

کویت میں اب تک کورونا وائرس کے 189 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

کویت کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو شہری کورونا وائرس کے دنوں میں گھروں سے نکلین گے ان کو تین سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی جبکہ دس ہزار کویتی دینار تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دس ہزار دینار تقریبا 32 ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں۔

ادھر سعودی عرب میں فرمانروا شاہ سلمان نے 21 دنوں کے لیے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت شام سات بجے سے صبح چھ بجے تک کوئی شہری گھر سے نہیں نکلے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے سعودی گزٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی حکومت نے تمام پبلک مقامات کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت ساحل، پارکوں، جم اور سوئمنگ پولز کو بند رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور امارات میں کورونا وائرس کے سینکڑوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنا ای نے امریکی امداد لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خود کو وائرس سے بچائے ایران کی فکر نہ کرے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے