متفرق خبریں

تبلیغی جماعت کے مزید چھ ارکان میں وائرس

مارچ 23, 2020

تبلیغی جماعت کے مزید چھ ارکان میں وائرس

اسلام آباد کے مضافاتی علاقے بھارہ کہو کی یونین کونسل کوٹ ہتھیال میں کورونا کے 13 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے چھ کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا یونین کونسل کوٹ ہتھیال کو لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ تبلیغی جماعت کے ارکان میں کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

انتظامیہ نے پولیس کو لاک ڈاون کے انتظامات کی ہدایت کی ہے جبکہ بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔
علاقے میں پولیس نے اعلانات کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں شہریوں کی اسکریننگ کریں گی۔


دو روز قبل علاقے میں ایک کرغز شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اس کے ساتھی ارکان کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں چھ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرغزستان کا شہری 13 ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں تبلیغ کے لیے آیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے