ٹرمپ کی دوائی کھانے سے امریکی ہلاک
امریکی ریاست ایریزونا میں اس وقت ایک پچاس سالہ شخص ہلاک اور اس کی اہلیہ کی حالت تشویش ناک ہوگئی جب انہوں صدر ٹرمپ کی تجویز کردہ ملیریا کی ادویات استعمال کیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے دو دن قبل کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف ملیریا کے خاتمے کی دوائی کھانا مؤثر ہے۔
ٹائم میگزین کے مطابق ایریزونا کے علاقے فونیکس میں میاں بیوی نے کلوروقوئن فاسفیٹ کی گولیاں کھائیں جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ 50 سالہ شخص ہسپتال لاتے ہوئے ہوش میں نہ آ سکا جبکہ اس کی اہلیہ نے قے کی اور کیمیکل اگل دیا۔

