پاکستان میں حکومت کا مالی پیکج، پٹرول سستا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال میں مزدوروں اور عوام کے لیے دو سو ارب روپے کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
کورونا سے متاثرہ لوگوں کے لیے معاشی پیکیج میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر کمی کا اعلان بھی کیا گیاہے۔
منگل کو اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے معاشی پیکج کے بارے میں بتایا کہ وہ مزدوروں اور عام لوگوں پر موجودہ صورتحال کے اثرات سے پریشان ہیں۔

