چین میں معمولات زندگی بحال
کورونا وائرس سے متاثر چین کے مختلف شہروں میں دو ماہ بعد معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں اور دیوار چین کو بھی سیاحوں کے لیے جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
چین میں منگل اور بدھ کی درمیان شب کورونا سے چار ہلاکتیں ہوئیں۔ یہ تمام افراد پہلے سے وائرس کی زد میں آئے تھے۔

چین میں اب تک کورونا سے کل تین ہزار 281 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

بدھ کو سرکاری میڈیا کے مطابق دیوار چین کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے جہاں لاک ڈاؤن کے شکار شہریوں نے چہل قدمی کی۔

چین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے اور ملک میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

