دو علاقوں میں وبا تیزی سے پھیل گئی
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اسلام آباد کے مضافاتی علاقے کوٹ ہتھیال اور پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے منگاہ میں وبا تیزی سے پھیلی ہے۔
کوٹ ہتھیال میں علاقے کو سیل کرنے کے اعلانات کیے گئے۔
ادھر خیبر پختونخوا کے وزیر صحت نے بتایا ہے کہ مردان کے علاقے میں جہاں کورونا سے پہلی ہلاکت ہوئی تھی مزید 40 کیسز سامنے آئے ہیں تاہم زیادہ تر افراد میں ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود مرض کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
پاکستان میں اس وقت جزوی لاک ڈاؤن ہے اور وبا سے سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

