پاکستان24 متفرق خبریں

این ڈی ایم اے کو آٹھ ارب کے فنڈز جاری

مارچ 25, 2020

این ڈی ایم اے کو آٹھ ارب کے فنڈز جاری

پاکستان میں حکومت کے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈز نے فوج کے زیرانتظام ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو سات ارب 89 کروڑ نوے لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

این ڈی ایم اے جاری کردہ فنڈ سے ٹیسٹنگ کٹس، آر این اے ایکسٹریکشن کٹس، موبائل ایکسرے مشین، کلینکل ICU وینٹلیٹرز،سرنج پمپس، N-95 ماسک، حفاظتی سوٹس، تھرمل گنز، سکینر خریدے گا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس سلسلے میں 25 مارچ کو اسلام آبادمیں این ڈی آر ایم ایف، وزارت صحت اور این ڈی ایم اے کے مابین معاہدہ پر دستخط کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے سربراہ فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ہیں۔

ترجمان کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صحت کے شعبہ میں صلاحیت کے استعدکار کو بڑھانے اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے این ڈی آر ایم ایف نے بر وقت اقدامات کا آغاز کیا اور 24 گھنٹوں کے اندر اندر این ڈی ایم اے کو گرانٹ کی منظور ی دی۔ اس کے تحت 7 ارب 89 کروڑ 90 لاکھ روپے فنڈ کی منظوری دی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے