دنیا میں 20 ہزار سے زائد ہلاک
Reading Time: < 1 minuteکورونا وائرس سے دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 500 ہو گئی ہے۔
بدھ کو اٹلی اور سپین میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
اٹلی میں 683 نئی ہلاکتوں کے اضافے سے مرنے والوں کی کل تعداد سات ہزار 503 ہو گئی جبکہ سپین میں 443 مزید اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین ہزار 434 تک پہنچ گئی ہے۔
چین میں بظاہر وبا پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ امریکہ میں بدھ کو 39 افراد وائرس کی وجہ سے مرے اور کل تعداد 819 ہے۔
ایران میں مزید 143 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور کل تعداد دو ہزار 77 تک پہنچ گئی ہے جبکہ برطانیہ میں گیارہ افراد کے مرنے کے بعد کل ہلاکتیں 433 ہو گئی ہیں۔
Array